ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سون بھدرقتل عام:ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کو وارانسی ایئر پورٹ پر روکاگیا، بھڑکے لیڈران

سون بھدرقتل عام:ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کو وارانسی ایئر پورٹ پر روکاگیا، بھڑکے لیڈران

Sat, 20 Jul 2019 22:51:07    S.O. News Service

وارانسی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے سون بھدر قتل معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کا یوگی حکومت پر حملہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔قتل میں مارے گئے 10 لوگوں کے رشتہ داروں سے ملنے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے تین ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد ہفتہ کو سون بھدر جا رہا تھا، لیکن وارانسی ضلع انتظامیہ نے ایئر پورٹ پر ہی ان ممبران پارلیمنٹ کو روک دیا ہے۔ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈیریک او برائن کی قیادت میں چاروں ایم پی وارانسی پہنچے ہیں۔انتظامیہ نے انہیں وہیں پر روک دیا،اس کے علاوہ کچھ اور لیڈروں کو بھی وارانسی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ایئرپورٹ سے سڑک کے ذریعے ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کا وفد سون بھدر میں مرنے والوں کے رشتہ داروں اور شدید زخمیوں سے ملاقات کرنا چاہ رہا تھا۔صبح ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی تمام لیڈروں کو وہیں پر روک کر ویاپی لاؤنج بھیج دیا گیا۔ٹی ایم سی لیڈران کے وارانسی پہنچنے اور سون بھدر جانے کی معلومات ہونے پر انتظامیہ نے آنا فانا میں بابت پورمیں واقع ایئرپورٹ پر ٹی ایم سی کے ممبران پارلیمنٹ کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر پولیس فورس صبح ہی تعینات کر دی۔ممبران پارلیمنٹ کے آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی، ایڈمرل انتظامیہ، ایس پی آراے سمیت پولیس اور انتظامی افسران بھی پہنچ گئے اور ٹی ایم سی کی ٹیم کو روک کر ویاپی لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔اس سے پہلے مرزا پور کے کمشنر آنند کمار سنگھ نے مرزا پور اور بھدوہی ضلع کے ڈی ایم کو خط لکھ کر سون بھدر ضلع میں کسی بھی مخصوص شخصیت، سیاسی اور غیر سیاسی شخص کے داخلے کے لئے اپنے ضلع میں راستہ روکنے کی ہدایت دی تھی۔جمعہ کی شام کو مرزا کمشنر کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ سون بھدر ضلع کی تحصیل گھوراول کے امبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین پر قبضے کے حوالے سے ہوئے سانحہ میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 28 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس کے بعد سون بھدر ضلع افسر نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔


Share: